سعید اجمل کے بائیو میکنکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئیگی

سعید اجمل کے بائیو میکنکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئیگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنرسعید اجمل کے بائیو میکنکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آئے گی۔ ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ سعید اجمل نے ٹیسٹ کلیئر کر لیا ہے یا نہیں۔ پی سی بی کے حکام نے چنائی فون کرکے رپورٹ کا نتیجہ معلوم کرنے کی کوشش کی لیکن ابھی وہ کچھ بتانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ امکان ہے کہ سعید اجمل کلیئر ہونے کے بعد اپنے ایکشن کو بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے۔سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کا بائیو مکینکس ٹیسٹ 24 جنوری کو چنائی میں ہوا۔ طریقہ کار کے مطابق 14 روز میں رپورٹ آئی سی سی کو موصول ہوگی جو ہوم بورڈ کو نتائج سے آگاہ کرے گا۔چیئرمین پی سی بی شہریارکا کہنا ہے کہ سعید اجمل کی رپورٹ سامنے آئے گی لیکن اجمل کی اسپیشل ڈیلیوری \"دوسرا\"پر اب بھی خدشات ہیں۔ البتہ ان کی پرانی ڈیلیوریز اور نئی ورائٹی کیرم بال اور سیم اپ کے بارے میں امید ہے کہ وہ کلئیر جائیں گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ری ماڈل باولنگ ایکشن کو موثر بنانے کے لیے سعید اجمل کو مزید محنت کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی