آندریس سیپی، مخیل یوزنی زغرب ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں داخل
زغرب(نیٹ نیوز) آندریس سیپی، مخیل یوزنی اور وکٹر ٹروسکی نے زغرب انڈورز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں جاری مینز سنگلز ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں ففتھ سیڈڈ اٹلی کے آندریس سیپی نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 6-3 اور 6-4 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ آندریس سیپی نے گزشتہ ماہ آسٹریلین اوپن میں عالمی نمبر دو سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو تیسرے راﺅنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔ روس کے مخیل یوزنی نے سلوینیا کے بلیز کووچ کو 6-3 ، 1-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی۔ ایک اور میچ میں سربیا کے وکٹر ٹروسکی نے یوکرین کے مارچینکو کو شکست سے دوچار کیا۔