فٹبال ریفریوںکیساتھ امن اور رواداری کو فروغ دینے پر ٹریننگ کا اہتمام

فٹبال ریفریوںکیساتھ امن اور رواداری کو فروغ دینے پر ٹریننگ کا اہتمام

لاہور( سپورٹس رپورٹر) لاہور کے فٹبال ریفریوں کے ساتھ امن اور رواداری کو فروغ دینے پر ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ای ڈی ایف کے قیام کا مقصد معاشرے کے پسماندہ او ر مفلس زدہ طبقات کو زندگی کے معیار اور تعلیم کے ذریعے بہتر بنانا ہے اس سلسلے میں امید جواں کے تعاون سے فٹ بال ریفریوں کے لئے ٹریننگ کا اہتمام گلشن راوی میں کیا گیا جس کا مقصد فٹبال کے ذریعہ نوجوانوں کو امن اور رواداری کے ذریعے اجاگر کرنا تھایاد رہے کہ امن فٹ بال کپ 2015 کا انعقاد 15 فروری سے کیا جارہا ہے جس میں سولہ ٹیمیںشرکت کررہی ہیں اس ٹریننگ میں ریفریوں کو فیفا کے قواعد و ضوابط کے اخلاق کے مطابق ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر زور دیا گیا فٹبالرز کی بڑی تعداد نے ٹریننگ میں شرکت کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی