ماریا شرا پووا فیڈ کپ میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی

ماریا شرا پووا فیڈ کپ میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی

ماسکو (نیٹ نیوز) روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ 7 فروری سے شروع ہوگا۔ گولڈن گرل اور عالمی نمبر دو ماریا شرا پووا آئندہ ماہ فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں پولینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں روس کی نمائندگی کریں گی۔ روس اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیڈ کپ میچ 7 سے 8 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اولمپک ٹیم مینجر ویلادیمیر کیملزون نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ چار مرتبہ گرینڈ سلام چیمپئن سوتیلانا کزنٹسوا اور انستاسیا پولوچنکووا بھی میچ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ روس کو چار بار فیڈ کپ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ برس اسے ابتدائی راﺅنڈ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 یاد رہے کہ روس اور پولینڈ کی ٹیمیں پہلی بار فیڈ کپ میں آمنے سامنے ہوں گی شرا پوا نے ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس دکھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی