پاکستان کرکٹ ٹےم ورلڈکپ کے سفرپر سڈنی پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹےم ورلڈکپ کے سفرپر سڈنی پہنچ گئی

سڈنی ( نیٹ نیوز)پاکستان کرکٹ ٹےم ورلڈکپ کیلئے سڈنی پہنچ گئی۔سڈنی میں پاکستانی ٹیم کا مختصر کیمپ لگے گا۔9 فروری کو پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف اور گیارہ فروری کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلنے کے بعد بارہ فروری کو ایڈیلیڈ پہنچے گی۔پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ میں میچ پندرہ فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 12 فروری میلبورن میں ہورہی ہے جبکہ ایک اور میزبان ملک نیوزی لینڈ اپنی تقریب کرائسٹ چرچ میں کرائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور منیجر نوید اکرم چیمہ میلبورن میں افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ مصباح ورلڈ کپ کے کپتانوں کے فوٹو سیشن میں بھی شریک ہوں گے۔ میگاایونٹ میں ٹےم کی قیادت مصباح الحق کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ،احمد شہزاد ، یونس خان، عمر اکمل، حارث سہیل، صہیب مقصود، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، احسان عادل، بلاول بھٹی، سہیل خان اور محمد عرفان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی