ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو آسان حریف تصور کرنا غلطی ہو گی،مائیکل ہسی

ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو آسان حریف تصور کرنا غلطی ہو گی،مائیکل ہسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز مائیکل ہسی نے ٹیموں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بھارتی ٹیم کی شکست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ایک انٹرویو میں مائیکل ہسی نے کہاکہ اس کے باوجود بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آسان حریف تصور کرنا غلطی ہو گی۔
 انہوںنے کہاکہ آسٹریلوی ٹےم کو ہوم گراﺅنڈاورہوم کراﺅڈکا فائدہ پہنچ رہا ہے جس کا میگاایونٹ میں بھی اس کو ایڈوانٹیج ہوگا۔مائیکل ہسی نے کہاکہ بھارتی ٹےم طویل دورے کے باوجود آسٹریلوی کندیشنز سے ہم آہنگ نہیں ہوسکی لیکن بھارت میگاایونٹ میں آسان حریف نہیں ہوگی ۔