ورلڈکپ،قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کیلئے محنت درکار ہے،میانداد

ورلڈکپ،قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کیلئے محنت درکار ہے،میانداد

کراچی(آن لائن) نیوزی لینڈ کیخلاف سریز میں شکست پر لیجنڈ کرکٹرجاویدمیانداد کہتے ہیں کہ موجودہ قومی ٹیم متوازن نہیں، ناقص پلاننگ کی وجہ سے پاکستان کو سیریز میں شکست ہوئی جبکہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم اگر اسی طرح کھیلی تو ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا ر ہ جائے گا ٹیم میں اسٹارزتوموجود ہیں لیکن پلاننگ کا فقدان نظرآتا ہے، سینئرکھلاڑیوں کو ذمہ داری سے کھیلنا ہوگا،جاویدمیانداد کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی پچز اور کنڈیشن کو مدنظررکھتے ہوئے ٹیم کی تیاری بالکل صفر ہے، ورلڈکپ کیلئے بہترٹیم کا انتخاب نہیں کیا گیا،لیجنڈ کرکٹر نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شکست کے باوجود کھلاڑیوں کو ہمت نہیں ہارنا چاہیے،قومی ٹیم بہتر کارکردگی پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی