ورلڈ کپ، رچرڈزنے محمد عرفان کو10پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

ورلڈ کپ، رچرڈزنے محمد عرفان کو10پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سڈنی ( نیٹ نیوز) دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک ویوین رچرڈز نے میگاایونٹ میں شریک میں اپنے دس پسندیدہ کھلاڑیوں کا انکشاف کردیا ۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رچرڈز کے مطابق ان کے دس کھلاڑی ورلڈ کپ پر اثر انداز ہوں گے اور اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو ورلڈ کپ کے دو بہترین فاسٹ بالرز میں چنا ہے۔رچرڈز کے مطابق آسٹریلین پچز پر عرفان پیس اور باﺅنس کیساتھ دنیا کے صف اول کے بیٹسمنوں کو پریشان کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بائیں ہاتھ سے باﺅلنگ کرنے کے باعث ان کو آسٹریلیا میں فائدہ ہوگا۔رچرڈز کی لسٹ میں جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ولیرز، ویرات کوہلی، کرس گیل، کمار سنگاکارا، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، برینڈین میککلم اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔