بلاول بھٹی کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہوگئی

بلاول بھٹی کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہوگئی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی دکھانے والے آل راونڈ بلاول بھٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت مشکوک ہوگئی،سہیل تنویر یا راحت علی کو قومی دستے میں شامل کئے جانے کا امکان ہے،نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں آل راونڈ بلاول بھٹی پربھروسہ کیا گیا، لیکن موصوف توقعات پرپورا نہ اترسکے، پہلے ون ڈے میں تھوڑی پٹائی ہوئی جبکہ دوسرے ون ڈے میں تو درگت ہی بن گئی، بھٹی نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں بدترین باولنگ کا مظاہرہ کیا اوردس اوور میں ترانوے رنزدیئے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹی کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے فاسٹ باولرسہیل تنویراورراحت کے ناموں پرغور شروع ہوگیا ہے، پی سی بی کے کچھ حکام عمرگل کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی