کلارک ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیںگے،ڈیرن لی مین

کلارک ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیںگے،ڈیرن لی مین

برسبین(نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین نے کہا ہے کہ مائیکل کلارک تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور وہ ورلڈ کپ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہو جائیں گے۔ مائیکل کلارک کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے اور بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ گزشتہ روز نیشنل کرکٹ سینٹر، برسبین میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کوچ ڈیرن لی مین نے کہا کہ مائیکل کلارک کی فٹنس کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور وہ ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں اس لئے انہیں مکمل طور پر سپورٹ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مائیکل کلارک نے گریڈ کرکٹ کھیلی ہے اور وہ کافی بہتر دکھائی دے رہے ہیں، اب وہ برسبین میں بنگلہ دیش کے خلاف بورڈ الیون کی جانب سے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس میچ میں بھی ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے انہوں نے تمام تر افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل کلارک ہی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے کپتان ہوں گے، اگر کسی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے تو جارج بیلی یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ کوچ نے مزید کہا کہ گزشتہ 12 ماہ سے ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی۔

،

، اس عرصے میں ہم نے 23 میں سے 19 میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 14 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی