میچ فکسنگ سکینڈل،جاپانی فٹبال ٹیم کے کوچ کی برطرفی کا اعلان

میچ فکسنگ سکینڈل،جاپانی فٹبال ٹیم کے کوچ کی برطرفی کا اعلان

ٹوکیو( نیٹ نیوز)جاپان کے فٹبال حکام نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے کوچ ژاوےئر اگیورے کو سپین میں ان کے گزشتہ عہدے سے متعلق میچ فکسنگ دعوؤں پر برطرف کر رہے ہیں۔جاپان فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کیونیا ڈیانی نے قومی ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہمیں ایسے خطرات سے بچنا چاہئے،جن سے ورلڈ کپ ایشیاء کوالیفائرز پر اثر پڑ سکتا ہے۔ہمیں اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ اس وقت کوچ اگیورے کے ساتھ معاہدے کو ختم کر دیا جائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی