ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ورلڈکپ میں صرف معجزے کی امید ہے،عامر سہیل

ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ورلڈکپ میں صرف معجزے کی امید ہے،عامر سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامرسہیل نے کہاہے کہ ٹیم کی کارکردگی دیکھ کر ورلڈکپ میں صرف معجزے کی امید ہے، بڑی تعداد میں سپورٹ سٹاف کی موجودگی سے بھی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا،کیویزکیخلافسیریزمیں کہیں بھی پلاننگ نظرنہیں آئی،ٹیم کے انتخاب پر کپتان اورسلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں۔ انٹرویومیں عامر سہیل نے کہاکہ بڑی تعداد میں سپورٹ اسٹاف کی موجودگی سے بھی پاکستان ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہو رہا، ایسی کارکردگی کے بعد ورلڈ کپ میں کسی معجزے کی توقع کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
سابق کرکٹرکاکہناتھاکہ کھیل میں ہارجیت ہوتی ہے لیکن کیویزکیخلاف ون ڈے سیریزمیں کہیں بھی پلاننگ نظرنہیں آئی، عامر سہیل نے کہاکہ ٹیم کے انتخاب پر کپتان اورسلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں،معاملہ کچھ گڑ بڑہے۔