قومی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس میچ 9 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم پہلا پریکٹس میچ 9 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی

دبئی( نیٹ نیوز ) نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز ہارے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اب ورلڈ کپ کے لئے کھیلے جانے والے پریکٹس میچز کے لئے ایکشن میں ہوگی ۔ قومی ٹیم اپنا پہلا پریکٹس میچ 9 فروری کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 11 فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گی ۔یہ دونوں میچز ڈے نائٹ ہونگے ۔ پہلا پریکٹس میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 2 بج کر 30منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم دوسرا پریکٹس میچ بھی انہی اوقات میں کھیلے گی ۔ پریکٹس میچ میں شرکت کرنے کے بعد قومی ٹیم ورلڈ کپ میچز کھیلنے کے لئے میدان میں اترے گی ۔ پاکستانی شاہین ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 15 فروری کو بھارت کے مد مقابل ہونگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی