کرکٹ عالمی میلے کے آغاز میں 9 روز باقی، شائقین ورلڈ کپ کے سحر میں مبتلا

کرکٹ عالمی میلے کے آغاز میں 9 روز باقی، شائقین ورلڈ کپ کے سحر میں مبتلا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز میں نو دن باقی رہ گئے ہیں اور پوری دنیا کی طرح عالمی کپ کا جادو پاکستان میں بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ شرٹ خریدنے کیلئے شائقین کا دکانوں پر رش لگ گیا ہے۔ عالمی کپ کا آغاز 14 فروری سے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ایک ساتھ ہو گا اور پاکستانی ٹیم 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔ اس وقت پوری دنیا کی نظریں ورلڈ کپ مرکوز ہیں اور پاکستان میں بھی شائقین کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ قومی شائقین نے گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ابھی سے تیاریاں پکڑ لی ہیں اور گرین شرٹس خریدنے کیلئے پورے ملک میں دکانوں پر رش لگ گیا ہے۔ ورلڈ کپ شرٹ کا اوریجنل برانڈ 900 روپے میں دستیاب ہے تاہم جوں جوں اس کی مانگ بڑھ رہی ہے دکاندار اسے منہ مانگے داموں فروخت کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ہماری دعائیں گرین شرٹس کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ ہماری ٹیم 1992ء کی روایت کو دوہراتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیت کر واپس وطن لوٹے پاکستانی شائقین نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی مسلسل دو شکستوں پر بہت افسردہ ہیں اور پاکستان کی اسوقت جو کارکردگی پر اس پر ان کو تشویش ہے شائقین کرکٹ کو بھارت کے خلاف میچ کا شدت سے انتظار ہے اور اس میچ میں ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی ٹیم عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ٹیم کے خلا ف کامیابی حاصل کرے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی