ورلڈ کپ، پاکستان ہر ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، شہریار خان

ورلڈ کپ، پاکستان ہر ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، شہریار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( افضل افتخار)پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں ہر ٹیم کیخلا ف عمدہ پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرسکتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے روز نامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ کارکردگی پر تشویش ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ ورلڈ کپ میں کھلاڑی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے اور کامیابیاں حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو وہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگ رہا ہے لیکن ورلڈ کپ میچو ں تک و ہ اپنے آپ کو مکمل طور پر ایڈجسٹ کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سمیت تما م میچ ٹیم کے لئے بہت اہمیت کے حامل ہیں اور کسی بھی ٹیم کو کمزور تصور نہیں کیا جاسکتا کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے شہر یار خان نے کہا کہ کپتان مصباح الحق امید ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کریں گے اور تمام کھلاڑی بھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں میں جیت کا عزم ہے ۔