مولانا عبد المجید لدھیانوی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مشاعرہ حمد و ثناء آج ہو گا
لاہور (پ ر)دینی ، سماجی ، رفاحی تنظیم ’’تحریکِ کارِ خیر ‘‘پاکستان کے زیر اہتمام ایک لاکھ شہداءِ کشمیر کی یاد اور مولانا عبد المجید لدھیانوی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مشاعرہ حمد و نعت آج دو بجے دن ایل بلاک جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگا مہمان خصوصی چیئرمین تحریک کارِ خیر پروفیسر ڈاکٹر عبد الماجد حمید مشرقی اور مولانا محمد اسلم ندیم ہونگے ۔ جبکہ ملک کے نامور قراء تلاوت قرآن حکیم اور نامور شعراء ہدیہ کلام پیش کرینگے ۔