جی سی یوکے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئرنگ سیل نے جیت لیا

جی سی یوکے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئرنگ سیل نے جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں رجسٹرار آفس کے زیرِاہتمام دوسراسالانہ انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ انجینئرنگ سیل نے جیت لیا جی سی یو وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر محمد اخیار فرخ، کیمپس انجینئر لیفٹنٹ کرنل(ر) بلال احمداور ڈائریکٹر سہولیات یوسف بشیر بھی اس موقع پرموجود تھے فائنل میچ میں انجیئنرنگ سیل نے ڈائریکٹر سہولیات کی ٹیم کو شکست دی ٹورنامنٹ میں انجینئرنگ سیل کے ثاقب حسین بہترین باؤلر اور سیکیورٹی گارڈز کی ٹیم کے شاہد بہترین بیٹسمین قرار پائے،جبکہ ٹورنامنٹ میں کُل14 ٹیموں نے حصہ لیا پروفیسرڈاکٹرمحمد خلیق الرحمان نے جیتنے والی ٹیم کو انعامات تقسیم کئے ۔    تقریب تقسیمِ انعامات سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس سٹاف کوعہدوں سے نکال کر بطور ٹیم یکجا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ ٹیم کے صدر یوسف بشیر اور سیکرٹری عاطف اکرام کو کامیابی سے ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔