انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام \"عزم نو ممبر سازی مہم \"کا آغاز

انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام \"عزم نو ممبر سازی مہم \"کا آغاز

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن لاہور کے زیر اہتمام \"عزم نو ممبر سازی مہم \"کا آغاز کر دیا گیا تقریب آغاز عزم نو کا افتتاح محمد عثمان سابق صدر ISFپنجاب نے یونیورسٹی آف لاہور میں کیا ۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے محمد عثمان ، وقاص افتخار، گلریز اقبال اور منیب علیم اعوان اور PTIکے قائدین کا کہناتھا کہ عزم نو ممبر سازی مہم اس عزم کا اعادہ ہے جو نیا پاکستان بنانے کیلئے قائدِ تحریک عمران خان نے قوم سے کیا ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس عزم نو ممبر سازی مہم کا ہدف ضلع لاہور کی سطح پر 20ہزار نئے طلباء و طالبات کی رکنیت سازی ہے تاکہ نئے پاکستان کی بنیادوں کی آبیاری کی جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4