یو ایس ایڈ کے وفد کا دورہ ویٹرنری یونیورسٹی، طلعت نصیر پاشا سے ملاقات
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یو نا ئٹڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹر نیشنل ڈیو یلپمنٹ (یو ۔ایس ۔ ایڈ)کے ایک وفد نے گز شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہو ر کا دورہ کیا و ا ئس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا اورسینئر فکلٹی ممبرا ن سے ملاقات کی وفد نے یونیورسٹی کے ساتھ تحقیقی و تربیتی پروگراموں میں اشتراک کیلئے بات چیت کی انہوں نے یونیورسٹی کے ساتھ دو مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا جس کے تحت ویٹرنری یونیورسٹی میں \"سینٹر فار اپلا ئیڈ پا لیسی ریسرچ \" کا قیام عمل میں لا یا جائیگا اور ڈیری سیکٹر میں دیہی نوجوانوں کیلئے نئے تربیتی پروگرامزشروعکئے جائیں گے و ا ئس چا نسلر ڈاکٹر پا شا نے و فدکوپاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹر کی موجو دہ صور تحال نیز ویٹر نری یو نیورسٹی کی تا ریخ، لا ئیو سٹک سیکٹر کی تر قی میں اس کے کر داراور امر یکی یو نیور سٹیو ں کے ساتھ مشتر کہ جا ری تعلیمی و تحقیقی پروگراموں کے بارے بتایا ۔ وفد جو کہ ما ئلزٹو ڈر پرا ونشل ڈا ئر یکٹر یو ایس ایڈ،شا ؤن اونیل ڈا ئر یکٹر ایسٹ ایشیا کیمو نکس ،جیک موزرچیف آف پا ر ٹی یو ایس ایڈ ڈ یر ی پرا جیکٹ،اسد اللہ خا ن ایگر یکلچراکا نو مسٹ یو ایس ایڈ،محمد جنید چیف آف پا ر ٹی یو ایس ایڈ پیپ،اسد ظہو ریو ایس ایڈ پیپ،سجا د مغل یو ایس ایڈ،پر مشتمل تھا۔