غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’کل پاکستان ادبی مقابلہ جات‘‘ کی اختتامی تقریب

غزالی ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’کل پاکستان ادبی مقابلہ جات‘‘ کی اختتامی تقریب

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ’’کل پاکستان ادبی مقابلہ جات‘‘ کی اختتامی تقریب ایوان اقبال میں ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ٹرسٹ و ممبر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کی جبکہ وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، معروف شاعر امجد اسلام امجد اور ڈیفیڈ کے پاکستان میں ڈائریکٹر جاوید ملک مہمان خصوصی تھے ۔ تقریب کا انعقاد سیرت النبیﷺ کے موضوع پر سکول ، اضلاع ، ریجن اور مرکزی سطح سے مقابلے جیتنے والے طلبہ و طالبات کو انعامات اور اسناد کی تقسیم کیلئے کیا گیا۔ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نبیؐ کی عزت و ناموس اور حرمت کی حفاظت کیلئے بچوں کی ذہن سازی کرنا اور انؐ کی مدحت سرائی کرتے ہوئے آپؐ کا نام اور پیغام بلند کرنا تھاترجمان کا کہنا ہے کہ غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ نے دینی جذبے اور عقیدت کے ساتھ سیرت رسولؐ کے موضوع پر ادبی مقابلہ جات کا اہتمام کیا ہے۔    اور ٹرسٹ کے ذمہ داران پُرامید ہیں کہ ان کی اس کاوش کے نتیجے میں جہاں سینکڑوں معصوم بچے آپؐ کے پیغام کی ترویج کا باعث بنیں گے وہیں یہ کاوش ان کے اعمال نامے کو بھی خوبصورت بنائے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4