ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر کینسر کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام کینسر کئیر واک اور سیمینار

ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر کینسر کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام کینسر کئیر واک اور ...

لاہور (پ ر ) بہتر طرز زندگی۔ سادہ، متوازن غذا کا استعمال ، تمباکو نوشی سے اجتناب، واک مثبت سوچ اور بیماری سے متعلق شعور آگاہی سے کینسر جیسے مہلک مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول نے ورلڈ کینسر ڈے کے موقع پر کینسر کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام منعقد ہ کینسر کئیر واک اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک مین صحت کا منظر نامہ ٹھیک نہیں ہے۔ ہمیں بے شمار بیماریوں /مسائل ، قبل ازوقت اموات اور کئی طرح کی مہلک بیماریوں کا سامنا ہے۔ کینسر بھی ان میں سے ایک ہے۔جس سے ہم شعور آگاہی حاصل کرکے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔نوجوانوں کو مثبت طرز زندگی اور انداز فکر اپنانے کی ضرورت ہے۔صحت مند جسم قدرت کا تحفہ ہے۔اس کی قدر کریں ۔ مضبوط جسم اور جسمانی طور پر فٹ افراد ہیزہنی طور پر مستعد اور ذہین ہوتے ہیں۔ نوجوان اپنے آپ کو سخت جان او ر جازب نظر بنائیں۔اچھی زبان ، اچھی خوراک اور اچھی سوچ سے شخصیت کو پرکشش بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شہر یار اونکالوجسٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کینسر جیسے ازیت ناک مرض اور ناقابل برداشت درد میں مبتلا مریضوں کیلئے کینسر کئیر ہسپتال اورریسرچ سنٹر کو معرض وجود میں لایا گیا ہے اور اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔یہاں کسی مریض کو علاج سے انکار نہیں کیا جائیگا۔پہلے مرحلے میں 60بسترو ں پر مشتمل وارڈ تیار کیا جائیگا۔لیکن ایڈوانس سٹیج کے لوگوں کا علاج ہوگا۔ یوں 200بیڈ پر مشتمل وارڈ بنایا جائیگا۔ یہاں انتقال خون کی جدید لیب تیار کی جائیگی۔ہسپتال کی تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیمینار میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کی طلبا ء و طالبات ، اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق کے افراد نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4