کشمیر سے دستبردار ہونا پاکستانی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ، طارق جاوید

کشمیر سے دستبردار ہونا پاکستانی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ، طارق جاوید

 لاہور (نمائندہ خصوصی) فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے چےئر مین طارق جاوید نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جنا ح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھاجس سے دستبردار ہونا پاکستانی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قرار دادیں بہترین روڈ میپ ہیں ان پر عمل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے کشمیر ڈے پر عوام کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب دیکھنے والے مسلہ کشمیر حل کر وائیں کیونکہ کشمیر کی آزادی کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا خواب ادُھورا رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کے حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اورمسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان دیر پا دوستانہ تعلقات کا قیام ممکن نہیں ہے، کشمیر کا پر امن حل دونوں ہمسایہ ممالک ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے۔   انہوں نے کہا کہ میسوگرومنگ سسٹم کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتا ہے اورہر فورم پر کشمیریوں کے حق خودارایت کے مؤقف کو اُجاگرکرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4