سنی تحریک آج ملک بھر میںیوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی ، شیخ محمد نواز

سنی تحریک آج ملک بھر میںیوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی ، شیخ محمد نواز

 لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق سنی تحریک آج ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائے گی اس سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں سمیت تعلیمی اداروں میں اظہار یکجہتی کیلئے جلسے، جلوس ، ریلیاں اور کانفرنسیں منعقد کیں جائیں گی اس سلسلہ میں پریس کلب شملہ پہاڑی تا اسمبلی ہال چوک تک بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کی قیادت پاکستان سنی تحریک کے صوبائی صد ر محمد شاداب رضا نقشبندی ، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، جگر گوشہ شہید پاکستان ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، دیگر قائدین سنی تحریک و علماء و مشائخ اہلسنت کریں گے    صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی ، سردار محمد طاہر ڈوگر، مفتی محمد حسیب عطاری ، علامہ سرفراز سیالوی، علامہ رب نواز جلالی، حافظ رمضان قادری ، مفتی محمد سلیم نقشبندی، علامہ ریاض ہزاروی سمیت دیگر قائدین سنی تحریک و علماء و مشائخ اہلسنت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4