کشمیریوں کی آزادی کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے، عامر چشتی

کشمیریوں کی آزادی کیلئے مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے، عامر چشتی

 لاہور (پ ر) آل پاکستان این جی اوز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر چشتی، سماجی رہنما ملک محمد عارف، عارف محمود صدیقی ڈی ڈی او سوشل ویلفیئر، رانا یٰسین نے یوم کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی آزادی اور انہیں حق خود ارادیت دینے کیلئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت دیرینہ ہے۔ کشمیریوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق سے محروم کرنا انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے اس لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے پیش نظر کشمیریوں کو آزادی ملنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی۔ بھارت میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت ہمارے لئے لمح�ۂ فکریہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالم اقوام کو مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے اور کشمیریوں کو ان کے جائز بنیادی حقوق اور آزادی ملنی چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4