سانحہ شکار پور نے دہشتگردوں کے اسلام اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے، مدثر عباس

سانحہ شکار پور نے دہشتگردوں کے اسلام اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے، مدثر ...

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس اپنے وفد کے ہمراہ سانحہ شکار پور کے زخمیوں کی عیادت کیلئے شکارپور روانہ ہوگئے اس موقع پر وہ شہداء کے ورثا سے بھی ملاقات کریں گے اور اظہار تعزیت کریں گے وفد میں ان کے ہمراہ علامہ اسد عباس نقوی،سابق ترجمان آئی ایس او ڈاکٹر تجمل نقوی اور ڈویژنل صدر راولپنڈی وفا عباس نقوی ہیں مرکزی جنرل سیکرٹری نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور نے ایک بار پھر پاکستانیوں کی روح و دل کو زخمی کیا پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہوچکی ہے اور پاک فوج کے ساتھ ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضرب عضب آپریشن کی طرح ملک بھر میں دہشتگرد عناصر کے خلاف آپریشن کیا جائے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگردوں نے ایک بار پھر اسلام اور پاکستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پائیدار امن کیلئے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔    انکا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے پست ہونیوالے نہیں ملت تشیع کا ماضی شہادتوں سے سرخ ہے حکومت سندھ سے متعدد بار احتجاج کے باوجود شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کے لئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4