مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدارامن ناممکن ہے،محمد جمیل

مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدارامن ناممکن ہے،محمد جمیل

 لاہور(پ ر) جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام قطعی ناممکن ہے،بھارت اپنی ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ کر کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق جینے کا حق دے، پارٹی کے مرکزی آفس میں 5فروری کے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کشمیر میں بھارتی تسلط عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے ،سیکولر ازم کے دعویدارملک نے طاقت اور سینہ زوری سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق غصب کررکھے ہیں اور حق رائے دہی کا مطالبہ کرنیوالوں پر ریاستی جبروتشدد کی انتہا کردی گئی ہے، آزادی کی جدوجہد میں لاکھوں معصوم اور بیگناہ کشمیری بھارتی فوج کی جارحیت اور بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں ، کشمیر میں مرد و،خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی انکے دوہرے معیار اور متعصبانہ سوچ کو ظاہر کرتی ہے۔    ،بھارت نے یورپ میں موجود اپنی خاص لابی کی شہ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں کیا نہ ہی اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں پر عمل کرانے میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر کی،انہوں نے کہا ہمارے حکمران بھی اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کیلئے مسئلہ کشمیر پر توجہ نہیں دے رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4