پی پی ملک میں امن تباہ کرنیوالوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی، زاہد ذوالفقار

پی پی ملک میں امن تباہ کرنیوالوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی، زاہد ذوالفقار

 لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں امن وامان تباہ کرنیوالوں کا خاتمہ کر کے دم لے گی پیپلزپارٹی شکارپور واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے ملک میں لاقانونیت کو قانون سے ختم کرنا چاہئے جمہوری ادارے مضبوط کرنے ہونگے موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال درست کرنے کیلئے اہم اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں جو ملک میں سیاسی سماجی اور صحت وتعلیم کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ملک میں مرکزی حکومت کو عوام اور اہم شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو تحفظ فراہم کریں حکومت کو چاہئے کہ ملک کے ہر حصے میں ہر کونے سے جرائم پیشہ افراد کا سختی سے محاسبہ کرے ۔    حکومت کو سیاسی کشمکش سے باہر نکل کر کسی بھی جرم کرنے والوں کو برادشت نہ کرے ملک میں جب تک امن و امان قائم نہیں ہوگا ملک کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کرسکتا کسی بھی پارٹی یا تنظم کے لوگ جرم کرے اسے برداشت نہ کیا جائے قانون کے دائرے میں سزا ملنی چاہئے امن امان قائم کرنے والے ادارے اپنے آپکو محفوظ رکھیں وزارت داخلہ ملک میں امن وامان قائم کرنے کیلئے اپنی پالیسی واضع کرے ملک میں کوئی بھی پرتشدد اور زندگیاں ضائع ہونے کا واقعہ ہو تو کوئی بھی حکومتی لوگ ذمہ داری قبول نہیں کرتے ملک میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک عوام اور حکومت میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہوگی ملک میں امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹے ہوکر کام کرنا پڑے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4