ڈی سی او کا سی ای او (ایل ٹی سی)کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

ڈی سی او کا سی ای او (ایل ٹی سی)کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ

 لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے سی ای او (ایل ٹی سی)کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے کرایہ ناموں کو چیک کیاڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے مختلف گاڑیوں میں سفر کر نیوالے مسافروں سے خود گاڑیوں میں جا کر وصول کردہ کرایہ کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈی سی او لاہور نے سکیم موڑ ،ضلع کچہری،لاری اڈہ، سٹی بس ٹرمینل،کلمہ چوک اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کو روک کر وصول کر دہ کرایہ کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی سی او لاہور نے اس موقع پر بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نئے کرائے نامہ پر عملدرآمد نہ کر نے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لا رہی ہے اور ڈی او(لاری اڈہ) اور سیکرٹری آر ٹی اے کی زیر نگرانی سخت کارروائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے جبکہ ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز بھی ٹاؤن عملہ کے ہمراہ فیلڈ میں مو جود ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4