اظہا ر افسوس
لاہور( نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے سنیئر صحافی علی سفیان آفاقی کے انتقال اور سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ علی سفیان آفاقی ایک ادارہ کا نام ہے،مرحوم نے صحافت کو عبادت کا کام سمجھا،ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا ۔مرکزی صدر عوامی تحریک نے سنیئر صحافی سرفراز سید کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔