پنجاب آرٹ کونسل کے زیر اہتمام استاد غلام حسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پنجاب آرٹ کونسل کے زیر اہتمام استاد غلام حسن کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 لاہور(پ ر) معروف کلاسیکل گائیک استاد غلام حسن شگن کے ایصال ثواب کیلئے پنجاب آرٹ کونسل میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں پنجاب آرٹس کونسل کے افسران کے علاوہ تمام اہلکار بھی موجود تھے جناب ایگزیکٹو ڈائریکٹر چودھری آصف پرویز صاحب نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے موسیقی کے شعبہ میں جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پورا نہ ہو سکے گا۔ استاد غلام حسن شگن ایک نہایت حلیم اور نیک سیرت فنکار تھے ریفرنس میں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4