مقدمہ چرس میں ملوث 2ملزمان کو قید و جرمانے کی سزاء کا حکم

مقدمہ چرس میں ملوث 2ملزمان کو قید و جرمانے کی سزاء کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج محمد خالد نواز نے چرس رکھنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کو قید اور جرمانہ کی سزائیں سنادی ہیں ۔عدالت نے ملزم فرحان محمود کو 2 سال قید سخت30 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید دو ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ فاضل عدالت نے ملزم نفیس کو 5 ماہ قید20 ہزار روپے جرمانہ عدم ادائیگی مزید ایک ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔استغاثہ کے مطابق انٹی نارکوٹیکس فورس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ٹاؤن شپ کے علاقہ سے ملزم فرحان محمود کو دو کلو چرس جبکہ ملزم نفیس کو آدھا کلو چرس سمیت گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے تاہم دوران سماعت ملزموں نے عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیاجس پر عدالت نے مذکورہ بالا سزاؤں کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4