حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی،2بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جاء کی درخواست پر کارروائی،2بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے دائر حبس بے جا کی درخواست پر2بچوں کو والد سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کردیا ۔عدالت میں درخواست گزار عظمی نورین نے مؤقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کی شادی عرفان علی سے ہوئی جس میں سے اس کے 2بچے 8سالہ آمنہ اور6سالہ حارث پیداہوا تاہم کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ، گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ بادامی باغ پولیس نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت کے روبرو پیش کردیاجس کے بعد عدالت نے دونوں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4