شہری کو دھمکیاں دینے پرتھانہ لٹن روڈکے اہلکاروں سے 6فروری کوجواب طلب

شہری کو دھمکیاں دینے پرتھانہ لٹن روڈکے اہلکاروں سے 6فروری کوجواب طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے پولیس کی جانب سے شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایچ او تھانہ لٹن روڈ سمیت دیگر پولیس اہلکاروں کیخلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر 6فروری کو پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے عدالت میں درخواست گزار زرقا بی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سائلہ کی 2بیٹیاں اور ایک بٹیا ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اسکے بیٹے عمیرکے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا تاہم مقدمہ مدعی کے ساتھ صلح صفائی ہونے پر مقامی عدالت نے اس کے بیٹے کو بری کردیا تھا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 31جنوری کو اس کا بیٹا عمیر اپنے سسرال سے واپس آرہا تھا کہ پولیس اہلکارراشد اپنے دیگر ساتھیوں ہمراہ ناکہ لگائے کھڑا تھا جس نے اسے روکا اور اس سے 125موٹرسائیکل بھی چھین لی اور کہا کہ وہ وہاں سے بھاگ جائے اور اسی اثناء میں پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ شروع کردی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ کر گھر پہنچ گیا جس کے فوری بعد مقامی ایس ایچ او بھی نفری کے ہمراہ پہنچ گیا اور اس کے گھر گھس کر قیمتی اشیاء لوٹ لیں جس پر انہوں نے سی سی پی او لاہور کو درخواست دی تو مذکورہ پولیس اہلکاروں نے اب سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ قانو ن کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے درخواست گزار کے بیٹے کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4