قرض ریکوری کیلئے 2مختلف نادہندگان کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم جاری

قرض ریکوری کیلئے 2مختلف نادہندگان کی جائیدادیں نیلام کرنے کا حکم جاری

 لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے مالیاتی اداروں سے کروڑوں کا قرض حاصل کرنے والے دو مختلف نادہندگان کی جائیداد یں نیلام کرنے کا حکم جاری کردیا،عدالتی فیصلے کے مطابق میسرز مدثر برادران اکبری منڈی لاہور سونیری بنک سرکلر روڈ کے 2 کروڑ94 لاکھ82 ہزار109 کے ناہندہ ہوئے تو بنک نے فاضل عدالت میں ان کے خلاف ریکوری کا دعویٰ دائر کیا جس کی سماعت مکمل ہونے پر بنکنگ عدالت نمبر3 نے میسرز مدثر برادران کے ڈائریکٹرز وسن پورہ کے رہائشی محمد گلزار،شیخ بشیر اور عبدالکریم شیخ کی اکبری منڈی میں دکان نمبر1275/h اور 1290/h تین دکانیں13 فروری کو نلام کرنے کا حکم جاری کرکے اس کے لئے آکشنر مقرر کرتے ہوئے نلامی کا اشتہار جاری کروا دیا ہے علاوہ ازیں 306 شادمان کے رہائشی سلیم رفیع وغیرہ یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ لبرٹی مارکیٹ برانچ کے2 کروڑ33 لاکھ99 ہزار744 روپے کے نادہندہ ہوئے جس پر بنک نے ان کے خلاف ریکوری کا دعویٰ دائر کیا تاہم ان کے خلاف بنک نادہنگی ثابت ہونے پر عدالت نے ان کی جائیداد نیلام کرنے کا فیصلہ سنا کر اس کے لئے آکشنر مقرر کرکے جائیداد نلام کرنے کا اشتہار جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4