جعلی چیک دینے پر شہری کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر

جعلی چیک دینے پر شہری کیخلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پی سی ہوٹل کے کریڈٹ منیجر رانا کاشف نے 26لاکھ روپے سے زاہد رقم کا جعلی چیک دینے پرشہری کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی عدالت نے تھانہ ریس کورس پولیس سے 7فروری کو رپورٹ طلب کرلی ہے عدالت میں رانا کاشف نے مہرضیاء الرحمن کے خلاف پی سی ہوٹل کو 26لاکھ 50 ہزار 382 روپے کا جعلی چیک دینے پر اندراج مقدمے کی درخواست دائر کر دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مہرضیاالرحمن نے شادی کی تقریب اور دیگر انتظامات کیلئے ان سے بات کی جس پر تمام انتظامات کرائے گے بعد میں جب چیک دیا تو وہ کیش نہ ہوسکا تاہم بار بارکہنے پر رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جاتی رہی لیکن رقم ادا نہ کی گئی چیک جعلی دینے سے ان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے عدالت سے استدعا ہے کہ جعلی چیک دینے پر مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4