ایس ایچ او ہربنس پورہ سمیت 18 اہلکاروں کیخلافقانونی کارراوئی کا حکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین نے شہری کے گھر چھاپہ مارنے اور امریکی پستول کی جگہ 6 ہزار کا پستول ڈالنے اور گھر سے مبینہ طور پر ڈھائی لاکھ کی رقم لے جانے پر ایس ایچ او ہربنس پورہ سمیت دیگر 18پولیس اہلکاروں کے خلاف سی سی پی لاہور کو قانون کے مطابق کارراوئی کا حکم دے دیا ہے ۔عدالت میں علی رضا نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائراندراج مقدمے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او ہربنس پورہ رانا امجد، سب انسپکٹر خرم اعجاز،جعفرْ ،گلزاراحمد ودیگر پولیس اہلکاراس کے گھر زبردستی داخل ہوئے انہوں نے گھر سے امریکی پستول ڈھائی لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی ،بعد میں تھانے آ کر مقدمہ درج کرلیا جوپستول جس کی مالیت3 لاکھ روپے تھی اس کو اپنے پاس رکھ لیا اور پاکستانی پستول 6ہزارمالیت کا مقدمہ میں ڈال دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے سی سی پی او لاہورکو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او سے 7فروی کو جواب طلب کرلیا ہے ۔