مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے، معین الدین حیدر

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرئے، معین الدین ...

 لاہور(پ ر)سندھ کے سابق گورنر جنرل(ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت تک سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب بھول جائے جب تک وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خوداریت نہیں دیتا اور عالمی برادری سے ایک بار بھر پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مسلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لائے ۔ انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں یوم یکجہتی کشمیر کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر 65سالہ پرانا ہے پاکستان اس میں فریق اور وکیل ہے ، کشمیریوں نے اس جد و جہد میں اپنی جان عزت اور آبرو کی قربانیاں دیں اور پنے خون سے آزادی کی اس تحریک کو زندہ رکھا ہے ، پو ری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ شمیریوں کو حق خوداریت دیئے بغیر بھارت سلامتی کونسل کا ممبر بن سکتا ہے نہ ہی خطے میں امن قائم ہو سکتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4