نادرا ملازمین کا مطالبات کے حق کی منظوری کیلئے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری

نادرا ملازمین کا مطالبات کے حق کی منظوری کیلئے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری

لاہور (فلم رپورٹر) نادرا ملازمین تیسرے دن بھی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے ملازمین کا کہنا یہ ہے کہ جب تک سروس سٹرکچر نہیں مل جاتا اور ڈیٹا انٹری کو سکیل 12نہیں ملتا ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔جنرل سیکرٹری غلام مرتضی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملازموں کی کم از کم تنخواہ 12000روپے مقرر کی ہے۔ لیکن نادرا میں 7500روپے پر ملازم اب بھی کام کرنے پرمجبور ہیں جو قوانین کی خلاف ورزی ہے اور نادرا اتھارٹی جان بوجھ کر مسئلہ کو الجھا رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنمنٹ کے اعلان کردہ کم ازکم تنخواہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجائے

مزید : میٹروپولیٹن 4