کشمیر ی خواتین کو بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راشدہ یعقوب

کشمیر ی خواتین کو بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،راشدہ یعقوب

لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین نے جس بہادری اور دلیر ی سے بھارتی فوجوں کا مقابلہ کیا ہے اس پر انہیں زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خواتین کا حوصلہ مثالی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خوا تین معاشرے کا بڑا حصہ ہیں، انہیں ترقی کے دھارے میں شامل کیے بغیرترقیاتی اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے ۔     مقبوضہ کشمیر میں خواتین کیخلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے اورتشدد کا شکار خواتین کی فوری دادرسی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔    اور عالمی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ اورانہیں تشدد سے محفوظ کرنے کیلئے متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔خواتین کے حقوق کے تحفظ اوران کیخلاف تشدد کی روک تھام کیلئے مراکز قائم کئے جائیں جہاں وہ اپنی شکایات درج کراسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4