جیلوں میں سرچ آپریشن ، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،ملک مبشر
لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن ملک مبشر احمدنے گذشتہ روز نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ،اس موقع پر پرنسپل سٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اکبر میکن اور دفتر کا تمام عملہ بھی موجود تھا۔ ڈی آئی جی ملک مبشر احمد نے کہا کہ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اللہ کا بھی ذکر کرنا چاہئے، یہاں سٹاف اور شہریوں کو نماز ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر جیلوں کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ،رات گئے تک پولیس اور جیل کا عملہ ڈیوٹی سرنجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں سرچ آپریشن کا بھی سلسلہ جاری ہے۔