ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کی ہدایت

ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ محکمہ داخلہ کو بھجوانے کی ...

 لاہور(کرا ئم سیل ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ داخلہ کو بھجوائی جائے ۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں 9ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی درخواستیں زیر التواء ہیں مگرصوبہ بھرمیں امن و امان کی صورت کو بہتر بنانے کے لئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔       ذرائع نے مزید بتایا کہ اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر محکمہ کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی