چالیس سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہوگیا

چالیس سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکرہلاک ہوگیا

 لاہور( کرائم سیل) کوٹ لکھپت کے علاقے میں چالیس سالہ نامعلوم شخص ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز سائیکل سوار نامعلوم شخص ریلوے لائن کراس کررہا تھا کہ اچانک کراچی جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے محنت کش معلوم ہوتا ہے ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی شناخت کیلئے مساجد میں اعلانات کروائے جارہے ہیں ۔

مزید : علاقائی