چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ رینجر تعینات کرنے کی تیاریاں

چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ رینجر تعینات کرنے کی تیاریاں

 لاہور(کرا ئم سیل ) داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ رینجر تعینات کرنے کی تیاریاں، محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبہ بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بنائی جانے والی چیک پوسٹوں پر پولیس کے ساتھ رینجر کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق اب رینجر کے اہلکار بھی پولیس کے ساتھ ہر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے تاکہ دہشت گردی کی جاری لہر سے مزید موثر انداز سے نمٹا جاسکے اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔

مزید : علاقائی