بصیر پور :با اثر ملزمان کی محنت کش کی 15سالہ بیٹی سے بداخلاقی

بصیر پور :با اثر ملزمان کی محنت کش کی 15سالہ بیٹی سے بداخلاقی

 لاہور(کرائم سیل)بصیر پور کے علاقہ میں با اثر افراد نے محنت کش کی 15سالہ بیٹی کو اغواء کے بعد ابداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بصیر پور رحمت پارک کے رہائشی محنت کش اسلم کی 15سالہ بیٹی (ر)کو علاقہ کے بااثر افراد نے اغواء کے بعد مبینہ طور پر بد اخلاقی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان کے باثر ہونے کی وجہ سے پولیس نے ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جس کیخلاف بصیر پور کے رہائشیوں نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے اورا ن کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : علاقائی