شاہدرہ ٹاؤن گیس لیکج سے سلنڈر پھٹ گیا 2 سالہ بچی جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن گیس لیکج سے سلنڈر پھٹ گیا 2 سالہ بچی جاں بحق

لاہور(ملک خیام رفیق) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث گھر میں زور داردھماکہ، 2 سالہ بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور دوبچے جھلس کرشدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امدادکے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے فیصل پارک کے رہائشی عمران نامی شخص کی بیوی گلناربانو کھانا تیار کر رہی تھی کہ گیس چلی گئی ، اس کو چولہے کا والوو بند کرنا یاد نہ رہا اور سو گئی ۔رات کو کسی وقت گیس آجانے کی وجہ سے گیس کمرے میں بھر گئی ۔صبح جب گلنارنے ناشتہ تیار کر نے کے لیے ماچس جلائی تو کمرے میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے گیس سلنڈرزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ماں کے پاس بیٹھی دو سالہ بچی ایمان موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ میاں عمران ، گلناربانو اوران کے دو بچے آگ سے جھلس کر شدیدزخمی ہو گئے جنہیں طبی امدادکے لیے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی