ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

 لا ہور (کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں چوروں ڈاکوؤں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیوارات، موبائل فون ،کاروں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں نعیم کے گھر سے چور 10لاکھ، ریس کورس کے علاقہ میں قطب کے گھر سے 20لاکھ اور چوہنگ کے علاقہ سے اعجاز کے گھر سے 10لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔شاہدرہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عارف کے گھر میں گھس کر 3لاکھ ، لوئر مال سے وسیم سے 32ہزار اور موبائل فون، گجر پورہ سے شہزاد اور فیملی سے 8ہزار اور موبائل فون، مغل پورہ سے شعیب اور فیملی سے 65ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی سے مقامی دکان سے 50ہزار روپے، ملت پارک کے علاقہ میں عباس سے 3 لاکھ کی نقدی اور موبائل فون، ، وحدت کالونی میں چاند اور فیملی سے 55ہزار روپے، گرین ٹاؤن میں واحد کے گھر سے 3لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، سٹی رائے ونڈ سے عظیم سے 10ہزار، مصطفی آباد میں ریحان سے 25ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ اکرم سے 50ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر والد اور اس کی بیٹی کو یرغمال بنا کر ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا، مقامی سکول کی ٹیچر طیبہ اپنے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سکول جارہی تھی کہ اچھرہ کے علاقہ پیر غازی روڈ کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور پسٹل تان لیا اور ان سے ہزاروں روپے کی نقدی ، موبائل فون ، شناختی کارڈ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔سا ند ہ کے علاقہ میں منیب سے ڈا کو 5ہزا ر رو پے نقد ی اور مو با ئل چھین کر فرا ر ہو گئے ۔علاوہ ازیں اسلام پورہ، شادباغ، داتادربار، گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں جبکہ شیراکوٹ، اقبال ٹاؤن سے گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی