زندگی بھر کی جمع پونجی چوری، بزرگ تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور

زندگی بھر کی جمع پونجی چوری، بزرگ تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور
 زندگی بھر کی جمع پونجی چوری، بزرگ تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) زندگی بھر کی جمع پونجی چوری ہوجانے کے بعد 70سالہ بزرگ انصاف کے لیے تھانہ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے رہائشی 70سالہ محمد حسین کے گھر سے 3دن قبل چور نقدی او رسامان اس وقت چوری کر کے لے گئے جب وہ گھر پر موجود نہیں تھا ۔نمائندہ\" پاکستان\" سے گفتگوکرتے ہوئے بزرگ اور اس کے پوتے علی نے بتایا کہ چوری کی درخواست دینے کے لیے ہم نے کئی بار تھانہ بادامی باغ میں رابطہ کیا لیکن پولیس اہلکاروں کی جانب سے مختلف حیلے بہانے کر کے انہیں ٹرخا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ پولیس حکام معاملے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔اس حوالے سے تھانہ بادامی باغ میں رابطہ کیا گیا تو موقع پرموجود محرر نے بتایا کہ محمد حسین کی جانب سے ایسی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ،اگر موصول ہوئی تو مکمل کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -