ایڈیشنل سیشن ججوں کی آسامیوں کے تحریری امتحان کا شیڈول منسوخ

ایڈیشنل سیشن ججوں کی آسامیوں کے تحریری امتحان کا شیڈول منسوخ

 لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن ججوں کی آسامیوں کے تحریری امتحان کا شیڈول منسوخ کر دیا ہے، لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کے لئے 9 فروری سے شروع ہونے والے تحریری امتحانات کا شیڈول منسوخ کر نے کی منظوری دی ۔ ایڈیشنل سیشن ججوں کی بھرتیوں کے لئے تحریری امتحان عدالت عالیہ میں شازیہ اظہار کی جانب سے دائر زیر سماعت رٹ درخواست کے فیصلے تک موخر کیا گیا ہے اور اہل امیدواروں کو آئندہ شیڈول سے متعلق بعد میں آگاہ کر دیا جائے گا۔ منسوخ

مزید : صفحہ آخر