شیخوپورہ میں 7بے گناہ شہریوں کو قتل کرنیوالے دو مجرموں کی اپیلیں خارج

شیخوپورہ میں 7بے گناہ شہریوں کو قتل کرنیوالے دو مجرموں کی اپیلیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے شیخوپورہ میں راہزنی کے دوران فائرنگ کرکے 7بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے والے دو مجرموں کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کی توثیق کردی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے ذوالفقار علی اور فداحسین کی درخواست پر سماعت شروع کی تو اپیل کنندگان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ صدر شیخوپورہ پولیس نے مجرموں کے خلاف 2009میں شیخوپورہ کے علاقے میں زیورات سے بھری کار پر فائرنگ کر کے 3 کار سواروں اور 4 راہ گیروں کو قتل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا ، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ وقوعہ سے تعلق نہ ہونے اور ناکافی شواہد کی عدم موجودگی کے باوجود انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 29نومبر 2010 کو ذوالفقار علی اور فدا حسین کو مجموعی طور پر 14 بار سزائے موت کا حکم سنایا ،مجرموں کی سزائیں کالعدم کر کے بری کرنے کا حکم دیا جائے، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر طارق جاویدنے عدالت کو آگاہ کیا کہ اپیل کنندگان ذوالفقارعلی اورفداحسین عادی مجرم ہیں اور ڈکیتی کی نیت سے مجرموں نے فائرنگ کرکے محمدامجد، محمداصغر، یعقوب، محمد رفیع اور عنایت سمیت 7بے گناہ شہریوں کی جان لے لی،مجرموں کی سزاکے خلاف اپیل خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد ذوالفقار علی اور فداحسین کی سزاکے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔ اپیلیں خارج

مزید :

صفحہ آخر -