پلاٹوں کی ہیرا پھیری میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت دائر

پلاٹوں کی ہیرا پھیری میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ایل ڈی اے افسروں سے ملی بھگت کر کے 20سے زائد پلاٹوں کی ہیرا پھیری میں ملوث پٹواری کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ۔ایل ڈی اے کے سابق پٹواری نذیر احمد نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے ایل ڈی اے کلرک فاروق میر کی درخواست پر پٹواری نذیر احمد کے خلاف ماڈل ٹاؤن ایکسٹینش اور علامہ اقبال ٹاؤن سکیم میں بیس سے زائد پلاٹوں کی جعلی دستاویزات تیار کر کے بیچنے کے الزامات کے تحت ریفرنس دائر کر کے 29جنوری کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ہے، درخواست ضمانت میں مزید موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پلاٹوں کی ہیرا پھیری سے استفادہ کرنے والے ساتھی ملزموں نوید احمد سندھو اور ندیم احمد سندھو سمیت دیگر کی ضمانتیں منظور کر رکھی ہیں جبکہ درخواست گزار ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کے حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -